یومِ خواتین – عزت، برابری اور کامیابی کا اعتراف
آج کے دن، میں تمام باہمت اور باصلاحیت خواتین کو سلام پیش کرتا ہوں جو زندگی کے ہر میدان میں اپنی قابلیت ثابت کر رہی ہیں۔ خواتین کا کردار ہمارے معاشرے کی ترقی میں نہایت اہم ہے،
آج کا دن ان تمام خواتین کے لیے ہے جو اپنی محنت، عزم اور قربانیوں سے دنیا کو بہتر بنا رہی ہیں۔ ماں ہو، بہن ہو، بیٹی ہو یا بیوی، ہر عورت اپنے انداز میں ہمارے معاشرے کو سنوارنے میں مصروف ہے۔ اسلام نے خواتین کو عزت، برابری اور حقوق دیے ہیں، اور ہمیں ان اصولوں پر عمل کرتے ہوئے انہیں مساوی مواقع فراہم کرنے چاہئیں۔ ایک خوشحال اور کامیاب معاشرہ تبھی
ممکن ہے جب ہم خواتین کی کامیابیوں کو تسلیم کریں اور ان کے روشن مستقبل کے لیے عملی اقدامات کریں۔
نصیر الدین
سی ای او، فواز ٹریولز
Tags:
News